دلچسپ و عجیب
مختلف اقسام کی ہزاروں اینٹیں رکھنے والے امریکی شہری کانام گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

امریکی ریاست اوکلاہوما سے تعلق رکھنے والے کلیم رینکیمیرنے 8ہزارسے زائد اینٹوں پرمشتمل یہ مجموعہ 40سال میں جمع کیاہے۔ کلیم کسی کام سے علاقے سے باہر گئے تو ان کی بیٹی سیلیا اور داماد ڈین نے کچھ دوستوں کو اکٹھا کر کےان کے ’ٹلسا گودام‘ رکھی ہر شے کو گننا شروع کریا۔جب کلیم واپس گھر آئے تو گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے آفیشل سند دیکھ کر دنگ رہ گئے۔گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کلیم کا کہنا تھا کہ جب وہ واپس آئے تو یہ ان کے لیےایک بڑا سرپرائز تھا اور وہ یہ سند حاصل کرنے کے بعد بہت خوش ہیں۔