انٹرٹینمنٹ
اداکار گوہر رشیداورکبریٰ خان نے مکہ مکرمہ میں شادی کرلی

کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اپنا نکاح مکہ مکرمہ میں کیا۔اس حوالے سے انہوں نے ایک پوسٹ اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بھی شیئر کی۔اداکارہ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اور گوہر رشید نے خانہ کعبہ پر ہاتھ رکھا ہوا ہے جب کہ ایک اور تصویر میں دونوں کو حرم شریف میں ایک ساتھ کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں جس کے بعد دونوں نے ایک ویڈیو کے ذریعے شادی کی تصدیق کی۔