انٹرٹینمنٹ
تمنا اور وجے نے ایک دوسرے سےراہیں جدا کرلیں

معروف بالی وڈ جوڑی کی علیحدگی ہوگئی، بھارتی میڈیا نے تصدیق کردی ہے۔تمنا اور وجے نے ایک دوسرے سے اب راہیں جدا کرلی ہیں اور دونوں نے یہ فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا جب کہ دونوں اب بھی دوست ہیں لیکن رومانوی تعلقات کا خاتمہ ہوچکا ہے۔بھارتی شہر حیدرآباد کے جریدے سیاست ڈیلی نے دعویٰ کیا ہے کہ تمنا بھاٹیا جلد شادی کرکے سیٹل ہونے کی خواہش مند تھیں لیکن وجے ورما فی الحال اس کے حق میں نہیں ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ہی بات دونوں میں اکثر لڑائی کی وجہ بنتی جب کہ اب اداکار جوڑے میں باقاعدہ علیحدگی ہوچکی ہے۔