خاتون کو بوسہ دینے کا معاملہ ۔ گلوکارادت نارائن کا اپنے مداحوں کو کراراجواب

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی اس حرکت پر شرمندہ ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا “نہیں بالکل نہیں”
معروف گلوکار ادت نارائن کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بہت سے لوگوں نے گلوکار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور گلوکار سے مطالبہ کیا کہ انہیں اپنے کیے پر شرمندگی کا احساس ہونا چاہیے اور معافی مانگنی چاہیے۔جواب میں ادت نارائن نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے اس عمل کا دفاع کیا اور کہا کہ ان کا یہ عمل محض ان کے مداحوں کے لیے پیار کا اظہار تھا۔ واضح رہے کہ ادت نارائن کووائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ادت 1994 میں ریلیز ہوئی فلم ‘موہرا’ کا مشہور گانا ‘ٹپ ٹپ برس پانی’ گارہے تھے کہ ایک خاتون مداح اپنے فون کے ساتھ اسٹیج کے قریب آئیں اور گلوکار کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ادت نارائن اسٹیج پر رہتے ہوئے نیچے کی جانب جھکے ، خاتون کے سیلفی لیتے ہی گلوکار نے مداح کے لبوں پر بوسہ دے دیا جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین سمیت ادت نارائن کے مداحوں کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہی اورسخت ردعمل دیکھنے میں آیا۔ اس پرگلوکار نے کہا کیا میں نے (کبھی) اپنے خاندان یا اپنے ملک کو شرمندہ کرنے کے لیے کچھ کیا ہے؟ نہیں کیا، پھر میں اپنی زندگی کے اس مرحلے پر ایسا کیوں کچھ کروں گا جب میں نے شہرت اور سب کچھ حاصل کرلیا ہے؟ ادت نارائن کا کہنا تھا کہ نام نہاد اسکینڈل ویڈیو میں آپ نے جو دیکھا وہ میرے اور میرے مداحوں کے درمیان محبت کا منظر تھا، وہ مجھ سے پیار کرتے ہیں، میں ان سے بھی زیادہ ان سے پیار کرتا ہوں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی اس حرکت پر شرمندہ ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا نہیں، بالکل نہیں! مجھے کیوں ہونا چاہیے؟ کیا آپ کو میری آواز میں کوئی ندامت یا دکھ سنائی دیتا ہے؟