پاکستان
ایف بی آر اِن لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن کا سینیٹر فیصل واوڈا کے الزامات پرسخت ردعمل
ایف بی آر ان لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن نے سینیٹر فیصل واوڈا کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں، ان لینڈ ریونیو سروس افسران نے فیصل واوڈا کو کوئی دھمکیاں نہیں دیں۔ان لینڈ ریونیوسروس آفیسرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ سرکاری گاڑیوں کی خریداری قواعد کے مطابق ہوئی، افسران کو بدنام کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔واضح رہے کہ فیصل واوڈانے کہاتھاکہ
ایف بی آر کے تین افسران نے مجھے جان سے مارنےکی دھمکیاں دی ہیں۔