کاروبار

 نجی شعبے کو معاشی ترقی میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنا ہو گا۔ وزیرخزانہ اورنگزیب

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ حکومت اپنے اخراجات میں کمی،قرضوں کی ادائیگی کاحجم کم کرنےکےلیےکوشاں ہے، اپنا گھر ٹھیک کیے بغیر قرضوں کے بوجھ سےچھٹکارا پانا مشکل ہے، قرضوں سےخرچے چلانے یاسبسڈیز دینےکی بجائے پیداواری صلاحیت بڑھا کر برآمدات کو فروغ دیناچاہیے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جی ڈی پی کی شرح نمو چار فیصد ہوتے ہی معیشت کےدرآمدات پر انحصار کے باعث ادائیگیوں کا توازن بگڑ جاتا ہے، ادائیگیوں کے توازن کے بگڑنے سے ہر دفعہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔ وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ نجی شعبے کو معاشی ترقی میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنا ہو گا، پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں نوجوانوں کےلیے بے پناہ مواقع موجود ہیں، پاکستانی نوجوانوں کودنیا بھرمیں اچھی ملازمتیں ملنا مثبت امر ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ چینی کمپنیاں پاکستان کو اپنی برآمدات کا مرکزبناسکتی ہیں، پاکستان پانڈا بانڈزکے ذریعےچینی کیپٹل مارکیٹ تک رسائی چاہتا ہے، پاکستان مصر کے تجربات سے سیکھ کرکیپٹل مارکیٹ کی رسائی میں تنوع اورکریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا خواہاں ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button