دلچسپ و عجیب

ڈونلڈ ٹرمپ نے روایت کے مطابق حلف کے وقت بائبل پر ہاتھ کیوں نہ رکھا؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا حلف اٹھانے کے موقع پر بائبل پر ہاتھ نہ رکھا،روایت کے تحت امریکی صدر حلف کے وقت ایک ہاتھ بائبل پر رکھتا ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسا نہ کیا۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق روایت کی پاسداری نہ کرنے پر لوگ فکر مند ہیں،امریکی صدر کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے پاس حلف برداری کے وقت دو بائبل تھیں،ان میں سے ایک بائبل وہ تھی جو ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی والدہ نے 1955 میں دی تھی اور دوسری بائبل لنکز بائبل تھی جس پر 1861 میں اُس وقت کے صدر نے حلف اٹھایا تھا۔

بائبل پر ہاتھ نہ رکھنے پر سوالات جنم لے رہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ بائبل پر ہاتھ رکھنا ہی بھول گئے یا پھر انہوں نے جان بوجھ کر ایسا کیا۔

رپورٹ کے مطابق صدیوں سے روایت رہی ہے کہ صدر عہدے کا حلف اٹھاتے وقت ایک ہاتھ بائبل پر رکھتا ہے جس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ امریکی آئین کے تحت انصاف قائم کیا جائے گا تاہم امریکی آئین میں نو منتخب صدر پابند نہیں کہ وہ اپنا ایک ہاتھ بائبل پر رکھے۔

یاد رہے کہ جارج واشنگٹن نے سب سے پہلے بائبل پر ہاتھ رکھ کر عہدے کا حلف لیا تھا،روز ویلٹ نے کسی کتاب کے بغیر ہی عہدے کا حلف اٹھایا تھا،جان کوئنسی ایڈمز نے قانون کی کتاب پر ہاتھ رکھ کر حلف لیا تھا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button