پاکستان

مہنگائی کی شرح 38 سے کم ہو کر 4 فیصد پر آ گئی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان ایئر وار کورس کے وفد نے ملاقات کی،79 رکنی وفد کی سربراہی ائیر وائس مارشل راشد حبیب نے کی۔

مریم نواز نے کہا کہ ارضِ پاک کی فضاؤں کے محافظوں اور نگہبانوں سے ملاقات باعثِ فخر ہے،پاکستان ایئر فورس نے فضاؤں کی نگہبانی کیلئے قابل قدر کارنامے سرانجام دیئے،پاک فضائیہ نے چیلنجز کا سامنا کر کے عوام کے دل میں جگہ بنائی۔

انکا کہنا تھا کہ وطن کی بات ہو تو سب کو متحد ہونا چاہیے،پاکستان سنہری مواقع کی سر زخیزہ دھرتی ہے جیسے بہتر سے بہتر بنائیں گے،مہنگائی کی شرح 38 سے 4 فیصد پر آ گئی،زرمبادلہ اور اسٹاک ایکسچینج اوپر جارہی ہے،چین کے سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جب اقتدار سنبھالا تو پاکستان کے سری لنکا بننے کی باتیں ہوتی تھیں،اب معیشت ٹیک آف کی پوزیشن میں ہے،جنوری میں پاکستان کا سب سے بڑا سکالر شپ پروگرام لانچ کیا اور 30ہزار طلبہ کو چیک دیئے۔

مریم نواز نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا،پنجاب میں پورے ملک سے لوگ بہتر کاروباری مواقع کیلئے رخ کر رہے ہیں،پنجاب کا ہر شعبہ اور ہر اسکیم میری ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ فری مارکیٹ اکانومی ترجیح ہے لیکن عام آدمی کیلئے نرخ نہیں بڑھنے دیں گے،ملک میں نوجوانوں کی اکثریت ہے،انسانی وسائل کو طاقت بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button