پاکستان

تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں کوشاں ہیں،مریم اورنگزیب

لاہور : پنجاب کی سنئیر وزیر مریم اورنگزیب نے لندن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر وینڈی تھامسن سے ملاقات کی جس میں سمسٹر ایکسچینج پروگرام کے آغاز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پنجاب حکومت نے یونیورسٹی آف لندن کو صوبے میں دفتر کھولنے کی دعوت دے دی،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز ذہین طلبہ کو 30ہزار کے بجائے 50 ہزار وظائف دے رہی ہیں،شفاف نظام کے ذریعے دئیے جانے والے وظائف میں سے 60 فیصد حصہ طالبات کیلئے ہے۔

مریم اونگریب نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب تعلیمی نظام کو جدید اور بہتر بنانے میں کوشاں ہیں،نصاب،اساتذہ کی تربیت اور عمارتوں کی بہتری پر توجہ دی جا رہی ہے،مریم نواز کی ہدایت پر مری میں نیشنل یونورسٹی کے قیام پر کام جاری ہے۔

وائس چانسلر لندن یونیورسٹی پرفیسر وینڈی تھامسن نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب میں تعلیم اور گورننس کی بہتری کے اقدامات متاثر کن ہیں،لندن یونیورسٹی برطانیہ کے علاوہ 199 ممالک میں تعلیمی خدمات فراہم کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button