کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100 انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار پر بند

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 10 انڈیکس 7 جنوری کے بعد 1 لاکھ 15 سے زائد پر بند ہوا۔

100 انڈیکس 1435 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 15 ہزار 272 پر بند ہوا،کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1784 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازار میں آج 54 کروڑ شیئرز کے سودے 35 ارب روپے میں طے ہوئے،مارکیٹ کیپٹلائزیشن 155 ارب روپے بڑھ کر 14244 ارب روپے رہی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے اضافے سے 280 روپے 99 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button