انٹرٹینمنٹ
میری شادی فروری میں ہوگی ۔ کبریٰ خان

ایک تقریب میں اداکارہ کبریٰ خان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ فروری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں؟ جواب میں کبریٰ خان نے تصدیق کی اور کہا جی ہاں! میری فروری میں شادی ہورہی ہے جس پر سوال کرنے والے نے کہا انشاءاللہ ۔ واضح رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید سے متعلق سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی عرصے سے خبریں زیرِ گردش ہیں کہ دونوں جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں تاہم اس حوالے سے دونوں میں سے کسی نے باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی لیکن اب کبریٰ خان نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔