پاکستان

عالمی بینک کی 20 ارب ڈالر کی یقین دہانی،وزیراعظم شہباز شریف کا خیر مقدم

اسلام آباد : وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عالمی بینک اور پاکستان کا 10 سالہ شراکت داری فریم ورک اہمیت کا حامل ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ شراکت داری فریم ورک پاکستان کی اقتصادی کاوشوں پر عالمی بینک کے اعتماد کا مظہر ہے،شراکت داری فریم کے تحت 6 شعبوں پر توجہ مرکوز ہے،ان شعبوں میں معیاری تعلیم،بچوں کی غذائیت اور موسمیاتی تبدیلی شامل ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ کلین انرجی،جامع ترقی اور نجی سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی توجہ دیں گے،ہم نے ہوم گراون ٹرانسمیشن پلان ان ترجیحات کی بنیاد پر تشکیل دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ معیشت کی بنیاد مضبوط کرنے کیلئے آرمی چیف اور رفقا کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں.

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button