پاکستان

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس سیاسی کیس ہے،بیرسٹر گوہر

راولپنڈی : چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاونڈ کا فیصلہ انصاف پر ہو تو عمران خان نے آج بری ہو جانا تھا۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر ہونے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہم ذہنی طور پر تیار تھے کہ آج فیصلہ سنایا جانا ہے،ہمیں علم نہیں جج اتنی جلدی کیسے چلے گئے؟۔

انکا کہنا تھا عدالتی عملے نے آگاہ کیا تھا کہ 11 بجے فیصلہ سنایا جائے گا،جیل داخل ہونے سے پہلے بتایا گیا کہ فیصلہ موخر ہو گیا،بانی پی ٹی آئی کیخلاف القادر ٹرسٹ ریفرنس سیاسی کیس ہے،فیصلہ انصاف پر ہو تو بانی پی ٹی آئی بری ہو جائیں۔

بیرسٹر گوہر نے الزام لگایا کہ ہمارے ساتھ ٹرائل کورٹ کا رویہ غیر منصفانہ رہا،ہمیں دیوار پر لکھا نظر آتا رہا اور نا انصافی ہوتی رہی،190 ملین پاونڈ کا فیصلہ ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button