اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 1 ہزار 10 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے،گاڑیاں خریدنے کیلئے کمپنی کو اظہارِ دلچسپی کا خط لکھ دیا گیا۔
نئی خریدی جانے والی گاڑیوں کی لاگت کا تخمینہ 6 ارب روپے ہو گا،گاڑیوں کی خریداری 2 مراحل میں ہو گی اور ایف بی آر مکمل رقم ادا کرے گا۔
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق 1 ہزار 10 گاڑیوں کی خریداری کیلئے 3 ارب روپے کی پیشگی ادائیگی کی جائے گی،3ارب روپے 500 گاڑیوں کی مکمل ادائیگی کے طور پر تصور کیے جائیں گے،500 گاڑیوں کی پہلی کھیپ کی ترسیل کے بعد باقی رقم ادا کی جائے گی۔
گاڑیوں کی ڈلیوری جنوری سے مئی کے دوران ہو گی،پہلے مرحلے میں جنوری میں 75 ،فروری میں 200 اور مارچ میں 225 گاڑیوں کی ڈلیوری کی جائے گی،دوسرے مرحلے میں اپریل میں 250 اور مئی میں 260گاڑیاں کی ڈلیوری کی جائے گی۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق گاڑیوں کی خریداری ایف بی آر کے ٹرانفارمیشن پلان کا حصہ ہے،گاڑیاں فیلڈ افسران کی استعداد کار بہتر بنانے کیلئے خریدی جا رہی ہیں۔