راولپنڈی : عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ نہ سنایا جا سکا،عدالت نے فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیا۔
احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کی نئی تاریخ مقرر کر دی،عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور ان اہلیہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے فیصلہ موخر کیا،جج ناصر جاوید رانا نے قرار دیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔اب فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔
جج ناصر جاوید رانا نے ریمارکس دیے کہ وہ ساڑھے آٹھ بجے عدالت پہنچے،عمران خان کو پیش ہونے کیلئے دو بار پیغام بھیجا گیا لیکن وہ کمرہ عدالت میں نہیں آئے،بشریٰ بی بی بھی کمرہ عدالت میں نہیں پہنچیں،ملزموں کے وکلا اور خاندان کے افراد بھی عدالت نہیں پہنچے،ان کو ایک بار موقع دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کی پہلے 23 دسمبر،پھر 6 جنوری اور پھر 13 جنوری کی تاریخ مقرر مقرر کی تھی