اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آ گیا۔
سوشل میڈیا پر اداکار گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی قیاس آرائیوں جاری ہیں،ایسے میں ایک ویب سائیٹ نے قیاس آرائیوں کو حقیقت کا روپ دیتے ہوئے شادی کی تاریخ کا انکشاف بھی کر دیا۔
شادی کی تاریخ سے متعلق ویب سائیٹ کے دعویٰ کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور کبریٰ خان کے پرستاروں میں تجسس اور بھی بڑھ گیا ہے۔
” دی کرنٹ پی کے ” ویب سائیٹ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید 22 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے،شادی کی تقریب کراچی میں ہو گی۔
اداکار گوہر رشید نے گزشتہ دنوں انسٹا گرام پر مبہم ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں مختلف شوبز ستارے موجود تھے،ویڈیو میں شوبز شخصیات شادی کی تقریبات کیلئے رقص کی تیاری میں مصروف دکھائی دئیے تھے۔
یاد رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اب تک شادی سے متعلق ویب سائیٹ کے دعویٰ کی تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی ہے۔