پاکستان

حکومت طلبہ کی معیاری تعلیم اور بہتر روزگار کیلئے کوشاں ہے،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ قوم کی ترقی میں خواتین کے کردار کو اہم سمجھا۔

شہباز شریف نے مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کانفرنس کا انقعاد پاکستان کیلئے اعزاز ہے،سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے کانفرنس میں تعاون پر شکر گزار ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ملالہ یوسفزئی کی کانفرنس میں شرکت فخر کا باعث ہے،ملالہ یوسفرئی بہادری اور ہمت کی علامت ہے،تعلیم کے شعبے میں درپیش چیلنجز کو ختم کرنا ہو گا۔

انہوں نے بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں،ہر معاشرے میں تعلیم کا حصول بنیادی حق ہے،خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ترقی کیلئے کردار ادا کریں،ہماری حکومت طلبہ کی بہتر تعلیم اور روزگار کیلئے کوشاں ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے سے معاشرہ مضبوط اور ترقی یافتہ ہو گا،دانش اسکول سے تعلیم مکمل کرنے والی طالبات دوسروں کیلئے روشن مثال ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ لڑکیوں فنی تعلیم کے ہنر سے مالا مال کرنا ہے،ہم نے تعلیم کے میدان میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی طالبات کو لیپ ٹاپ دیے،طالبات اپنی قابلیت کے بل بوتے پر عالمی معیشت میں بھرپور کردار ادا کر سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button