شوبز

سینئر اداکار خالد انعم نے پاکستانی شادیوں اورشاپنگ مالز پرشدید تنقید کر دی

پاکستان کے سینئر اداکار خالد انعم نے پاکستان کی معاشی صورتحال کے برعکس پاکستانیوں کے حالات پر تنقید کی اور شادیوں پر بے بہا پیسہ بہانے پر طنز کیاہے۔ خالد انعم نے پاکستان میں ہونے والی عالیشان شادیوں کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کی شادیاں، شاپنگ مالز اور ریسٹورینٹ دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ملک امریکا، جرمنی اور جاپان کو قرضہ دیتا ہے۔ خالد انعم نے کہا کہ پاکستان میں ہر بندہ اپنی چادر سے دو سو فٹ باہر ہے۔ انہوں نے اپنی ایک اور انسٹا پوسٹ میں زندگی کو سادہ اور آسان بنانے کے لیے ایک اہم مشورہ بھی دیا ہے۔ خالد انعم نے اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا ہے کہ پیسے اتنے کمائیں کہ جب آپ بیمار ہوں تو بچے ڈاکٹر بلائیں وکیل نہیں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button