پاکستان

پنجاب حکومت نے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کیلئےمیرٹ اور سکیورٹی کو یقینی بنایا ہے،وزیراعلٰی مریم نواز

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سعودی عرب کے صوبہ حفر الباطن کے سابق گورنر شہزادہ منصور نے ملاقات کی،دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے انفراسٹرکچر،صحت،تعلیم اور مذہبی سیاحت کے شعبوں میں انوسٹیمنٹ کرنے کیلئے سعودی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،پنجاب حکومت نے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کیلئے سیکیورٹی اور میرٹ کو یقینی بنایا ہے۔

مریم نواز نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے برادرانہ تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کو اسپیشل پیکج کے تحت مراعات دی جائیں گی۔

شہزادہ منصور نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خطے کے استحکام اور ترقی کیلئے نہایت اہم ہیں،سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button