اسلام آباد : عمر ایوب نے کہا ہے کہ مذاکرات میں حکومت کی نیت معلوم ہو جائے گی۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تشدد ہم نے برداشت کیا،جیلیں ہم نے بھگتیں،لاٹھیاں ہم پر برسیں،حکومت کو کس چیز پر تحفظات ہیں،سیاسی کارکن ہونے کی حیثیت سے بیٹھ کر بات چیت تو کرنی ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ اعداد و شمار دیکھ لیں مہنگائی بڑھ رہی ہے۔گیس کا بحران ہے،20،20 گھنٹے گیس کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے،معیشت زبوں حالی کا شکار ہے لیکن حکومت سب اچھا بتا رہی ہے۔
انہوں نے چیلنج کیا کہ افراطِ زر کی شرح بڑھ رہی ہے،کوئی وزیر میرے ساتھ تجارتی منڈیوں کا دورہ کر لے حقیقت سامنے آ جائے گی کہ مہنگائی کم ہو رہی ہے یا بڑھ رہی ہے۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے نشاندہی کی کہ پی ٹی آئی کی نیلامی کی قیمت 85 ارب روپے مقرر کی جاتی ہے تاہم بولی 10 ارب روپے لگائی جاتی ہے۔ملک میں کوئی سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار نہیں،امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔
عمر ایوب کے مطابق قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں،نشانہ صرف بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف ہے،ہمارا موقف ہے کہ لوگوں کا ٹرائل سویلین عدالتوں میں ہونا چاہیے۔