جوادارے خسارے میں ہیں انہیں بند ہونا چاہیے-وزیرخزانہ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیرات سے ملک نہیں چلتے، خیرات سے تعلیمی ادارے اور اسپتال چل سکتے ہیں، خسارے والے اداروں کو آگے کیسے لے کر جانا ہے، پالیسی بنارہے ہیں، جو ادارے خسارے میں ہیں انہیں بند ہونا چاہیے، خسارے والے اداروں کو پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کر دینا چاہیے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا ہمارے پاس تمام ڈیٹا موجود ہے کہ لوگوں کے پاس کیا کیا ہے، ہر چیز ہمارے نوٹس میں آتی جا رہی ہے، تمام چیزوں کو ٹیکس میں لانا ہوگا، کوشش ہے ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ نہ پڑے، ٹیکس چوری کو بھی ختم کر رہے ہیں، سب کو ٹیکس دینا پڑے گا۔ لوگ کہتے ہیں کہ ہمارا ٹیکس کا ادارہ کرپٹ ہے، ہم مانتے ہیں لیکن ہم بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا زراعت اور آئی ٹی ہمارے ہاتھ میں ہے، ان میں ترقی کر سکتے ہیں، زراعت کی بہتری کے لیے بھی انقلابی قدم اٹھا رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں کو بھی کم کریں گے.