پاکستان
سینیٹرمشتاق احمد کے بھائی کو گھر کی دہلیزپر قتل کردیاگیا

سوشل میڈیا پرسابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بڑے بھائی شکیل احمد خان کو گاؤں میں گھر کے سامنے شہید کردیاگیاہے۔پولیس کاکہناہے صوابی کے گاؤں احد خان کلے شیخ جانہ میں جماعت اسلامی خیبرپختونخواکےسابق امیر اور سینیٹر (ر) مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی کو ان کے گھرکی دہلیزپرقتل کیاگیا۔بتایاگیاکہ شکیل احمد خان اپنے ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے، ملزم نے پہلے والدکا قتل کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچاؤ کے لیےگئے تھے کہ گولیوں کانشانہ بن گئے۔