دنیا

“تعلیمی معیار بہت گرچکا ہے،طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی”۔امریکی صدرنے محکمہ تعلیم بندکرنے کاحکم نامہ جاری کردیا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم بند کرنے کے ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کر دیے ہیں ۔۔ ٹرمپ نے وزیر تعلیم کو محکمہ بند کرنے کا عمل شروع کرنے کے احکامات بھی دے دیے ہیں ۔۔
وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ نے ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران کہا کہ محکمہ تعلیم کسی کام کا نہیں اس لیے اس کو بند کرنے جا رہے ہیں ۔۔ امریکی صدر نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے پاس بڑی بڑی عمارتیں ہیں مگر تعلیم نہیں۔۔ اب اسکولوں کے معاملات ریاستیں خود دیکھیں گی۔۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسکولوں کا تعلیمی معیار بہت گرچکا ہے،،طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی۔ڈیموکریٹس پارٹی نے محکمہ تعلیم بند کرنے کا صدر ٹرمپ کے اقدام کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے فیصلے سے اساتذہ،طلبا اور والدین متاثر ہوں گے۔ڈیموکریٹ رہنما چک شومر نے کہا کہ عدالتوں کو ٹرمپ کے ظالمانہ اقدامات روکنے کیلئے قانون کی بالادستی برقرار رکھنا ہوگی۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button