پاکستان

پنجاب بھر میں مزدوروں کی کم از کم37ہزار ماہانہ اجرت یقینی بنائی جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں لیبرکالونیاں بنانے کیلئے پلان طلب کرلیا۔سوشل سیکورٹی ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہاہے کہ پنجاب بھر میں ورکروں کی کم از کم37ہزار ماہانہ ادائیگی یقینی بنائی جائے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جائزہ اجلاس میں مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب کھوکھرسے جامع پلان طلب کرلیااورمزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں لیبرکالونیاں بنانے کیلئے پلان طلب کرتے ہوئےکہاکہ پنجاب بھر میں سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کی جائے۔اجلاس کوبتاگیاکہ لاہوراورپنڈی اسلام آباد میں پری سکینگ کیلئے مریم نوازشریف ویلنس سینٹر بنیں گے۔مریم نوازویلنس سینٹر میں مریضوں کو سکریننگ کے بعد بڑے ہسپتال میں ریفرکیا جائے گا۔بتایاگیاکہ لاہورڈیفنس روڈ پر 200بیڈ کے رحمت اللعالمین کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا اصولی فیصلہ کہاگیاہے۔وزیراعلی نےرحیم یار خان میں 50بیڈ کے نئے سوشل سکیورٹی ہسپتال کی اصولی منظوری بھی دی۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button