مسلم لیگ ن نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،عطاء اللہ تارڑ

لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملک کی تقدیر بدلیں گے،لوگ خوشحال ہوں گے۔
عطاء اللہ تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اقتدار میں آنے کے بعد مہنگائی کم ہو گئی ہے،مسلم لیگ ن نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،الیکشن میں جو وعدے کیے وہ پورے کر رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ پوری دنیا پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کی تعریف کر رہی ہے،نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک کی خدمت کریں گے۔
انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ 190 ملین پاونڈ تھا،عمران خان کہیں بھی چلے جائیں ان کے پاس 190 ملین پاونڈ کا جواب نہیں،پوری دنیا نے بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں کابینہ سے بند لفافے منظور کروائے جاتے رہے،جس دن بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی اس روز اسٹاک ایکسچینج 1 ہزار پوائنٹس اوپر گئی،اپنا جرم چھپانے کیلئے اب مذہب کارڈ استعمال کیا جا رہا ہے۔