پاکستان
قذافی سٹیڈیم لاہور کا شمار دنیا کے بہترین اور خوبصورت اسٹیڈیمز میں ہوگا ۔ محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ قذافی سٹیڈیم لاہور کی تزئین و آرائش اور تعمیر کے لیے دن رات کام کیا گیا،میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے باوجود ہم نے ناممکن کو ممکن بنایا، پی سی بی حکام نےدن رات ایک کرکےقذافی اسٹیڈیم کی تعمیرمکمل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کا شمار دنیا کے بہترین اور خوبصورت اسٹیڈیمز میں ہوگا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انشااللہ محمد رضوان کی قیادت میں چیمپیئز ٹرافی جیتیں گے، محمد رضوان ایک بہترین اور محنتی کپتان ہیں۔محسن نقوی رواں ماہ منعقد ہونے والے کرکٹ کے عالمی مقابلے چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے قذاقی سٹیڈیم لاہور کے تعمیراتی کام میں حصہ لینے والے مزدوروں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے گفتگو کر رہےتھے۔