انٹرٹینمنٹ
میں اب پردہ کرتی ہوں،صرف یہ درخواست ہی کر سکتی ہوں کہ میری پرانی تصاویر نہ استعمال کریں۔زرنش خان

زرنش خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھاہے کہ میری سارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست ہے کہ براہ مہربانی میری پرانی تصاویر استعمال نہیں کریں۔انہوں نے لکھا کہ میں اب پردہ کرتی ہوں اس لیے صرف یہ درخواست ہی کر سکتی ہوں کہ میری پرانی تصاویر نہ استعمال کریں۔زرنش خان نے لکھا کہ باقی جس کو جو بھی لکھنا ہے لکھے، بس صرف میری پرانی تصاویر اور ویڈیوز استعمال نہیں کی جائیں۔