پاکستان

ہراسانی اوربلیک میلنگ کے خاتمے کے لیے خواتین یونیورسٹیوں میں مردپروفیسرزہٹاکرخواتین تعینات کی جائیں گی۔گورنرپنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہاہے کہ پنجاب کی خواتین یونیورسٹیوں سے مرد ٹیچرز اور پروفیسرز کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹیوں میں ہراساں کرنے والوں کوسخت سزائیں ہوں گی۔ خواتین کو بلیک میلنگ سے بچانے کے لیے پیپرز بنانے اور ان کی چیکنگ کا نظام تبدیل کررہے ہیں۔سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ پیپرز لینے اور چیکنگ کا سسٹم تبدیل کرنے کیلئے تمام یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ خواتین یونیورسٹیوں میں مرد پروفیسرز ٹیچرز کوہٹانے فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button