دلچسپ و عجیب

گنجی دُلہن نے لوگوں کی بھرپور توجہ حاصل کر لی

ایک گنجی دلہن کی وائرل ویڈیو نے ہزاروں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کے اعتماد اور خوبصورتی کی تعریف کی ہے۔واضح رہے کہ نیہر سچدیوا کی شادی کی ویڈیو نے سوشل میدیا پر تیزی سے توجہ حاصل کرلی ہے جب وہ ایک شاندار سرخ لہنگا پہنے دُلہے کے پاس جارہی تھیں اور اس کے بعد انہوں نے اپنا دوپٹہ ہٹا دیا اور فخریہ انداز سے اپنا گنجا سر ظاہر کردیا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی ہے جسے بہت سے لوگوں نے اسے دیگر گنجی دلہنوں کے لیے ایک رول ماڈل قرار دیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ نیہرسچدیوا اپنی شادی کے موقع پر اپنا گنجا پن چھپا نہیں رہی تھیں بلکہ اسے دِکھا رہی تھیں جو کہ دیگر گنجی خواتین کیلئے ایک قابل فخر اور جرات مندانہ اقدام ہے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button