پاکستان

رمضان پیکیج : 40 لاکھ مستحق خاندانوں میں 20 ارب روپے شفاف انداز میں تقسیم کئے جائیں گے۔شہبازشریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رمضان پیکج 2025 کے مانیٹرنگ کے نظام کا جائزہ لینے کے لئے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔اس موقع پروزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاکہ رمضان پیکج مانیٹرنگ پروگرام کے ذریعے 40 لاکھ مستحق خاندانوں میں 20 ارب روپے شفاف انداز میں تقسیم کئے جائیں گے۔ان کاکہناتھاکہ ڈیجیٹل والٹ پروگرام قابل تعریف ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے اشیائے ضروریہ کی تقسیم کے عمل میں کرپشن اور ناقص و غیرمعیاری اشیاء کی فراہمی کی شکایات تھیں۔ موجودہ پروگرام کے ذریعے کرپشن اور دیگر شکایات کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button