شوبز

معروف اداکارہ عائشہ عمر کی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں

لاہور: اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جس میں انہوں نے انتہائی بولڈ لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مرحوم والد کی ایک تصویر شیئر کی گئی تھی۔

تصویر شئیر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے مرحوم والد کے لیے  جذباتی پیغام بھی لکھا تھا اداکارہ نے لکھا کہ والد کے انتقال کے بعد ان کی والدہ نے دوسری شادی بھی نہیں کی اور تمام تر مشکلات کے باوجود اپنی پوری زندگی ہماری پرورش کے لیے وقف کردی۔

اداکارہ نے لکھا کہ جب میں نے اپنی تعلیم مکمل کرلی تو اپنی فیملی کو سپورٹ کرنا شروع کردیا لیکن وہ خود بھی اپنے آس پاس موجود لوگوں سے خوفزدہ تھیں، جن میں سے کچھ لوگوں نے ہمیشہ مدد کی اور کچھ تکلیف کا باعث بنے۔

عائشہ عمر نے لکھا کہ اللّٰہ نے ہمیشہ ان کی حفاظت کی اور پھر آہستہ آہستہ ان کے اندر موجود خوف کم ہونے لگا۔

گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ بارہ سال پہلے جب میں  چھوٹی تھی، اس وقت فیس بک بھی نئی ایجاد ہوئی تھی، ہر کوئی اس میں شامل ہو رہا تھا، تو میں نے بھی اپنا اکاؤنٹ بنایا اور اپنی تصاویر اپ لوڈ کرنی شروع کر دیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں اپنی دوست کے ساتھ چھٹیوں میں تھائی لینڈ گئی ہوئی تھی ،وہ تصاویر اس لیے لیک ہوئیں کہ شاید میری پرائیویسی سیٹنگز آن نہیں تھیں اور کسی نے میری تصاویر لیپ ٹاپ سے چرائیں اور ایک دوسرے کو ای میل کرنا شروع کر دیں کیونکہ اس وقت واٹس ایپ کا زمانہ نہیں تھا، یہ اس وقت کا سب سے بڑا مسئلہ بن گیا تھا۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button