شوبز

کترینہ کیف نے اپنی شادی خفیہ رکھنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا

ممبئی:اداکارہ کترینہ کیف نے بلآخر وکی کوشل کے ساتھ اپنی شادی خفیہ رکھنے کی وجہ بتادی۔

تفصیلات کے مطابق  بالی وڈ کے فلم فیئر ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد ہوا جہاں وکی کوشل اور کترینہ کیف لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے کیونکہ یہ پہلی ایوارڈز تقریب تھی جب جوڑی نے شادی کے بعد شرکت کی۔

اس موقع پر کترینہ نے بھارتی میڈیا کو مختصر انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی شادی صیغہ راز میں رکھنے کی وجہ سے پردہ اٹھایا۔

کترینہ کیف نے بتایاکہ اسے نجی رکھنے کی کوشش کرنے سے زیادہ ہمیں کووڈ کی وجہ سے شادی کو خفیہ رکھنا پڑا، میرے گھر والے ذاتی طور پر کووڈ سے متاثر ہوئے تھے اور یہ چیز مجھے بہت اچھی طرح معلوم ہے کہ کووڈ کتنا سنجیدہ معاملہ ہے۔

اداکارہ نے کہا میرے خیال میں یہ سال بہت بہتر گزرا ہے لیکن کووڈ وہ چیز تھی جس سے ہم محتاط رہنا چاہتے تھے، شادی خوبصورت تھی اور ہم دونوں بہت خوش ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button