انٹرٹینمنٹ
میری صرف یہی خواہش ہے کہ میں گاتے ہوئے مر جاؤں ۔ آشا بھوسلے

میرے لیے سیکھنے کے لیے کچھ نہیں بچا ۔ لیجنڈ گلوکارہ
لیجنڈ گلوکارہ آشابھوسلے نے کہاہے کہ میری اب صرف یہی خواہش ہے کہ میں گاتے ہوئے مر جاؤں، میرے لیے سیکھنے کے لیے کچھ نہیں بچا، میں نے پوری زندگی گایا ہے، میں نے تین سال کی عمر میں کلاسیکل موسیقی سیکھنا شروع کی اور 82 سال سے پلے بیک گلوکارہ ہوں، اب یہی خواہش ہے کہ گاتے ہوئے میرا سانس نکل جائے، اور یہی مجھے سب سے زیادہ خوشی دے گی ۔