پاکستان
کے پی حکومت کے خصوصی اقدامات کے باعث عید کے دنوں میں 3 لاکھ 6 ہزار 215 سے زائد سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا

عیدالفطر پر خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی آمد ہوئی اور 3 لاکھ 6 ہزار 215 سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔بتایاگیاکہ علی امین گنڈاپورکے حکومت کے اقدامات کے باعث سیاحت فروغ پا رہی ہے۔وادی سوات سب سے زیادہ مقبول، 2 لاکھ 11 ہزار 9 سیاحوں نے وادی کے خوبصورت مقامات کی سیر کی۔وادی ناران میں 42 ہزار 111، گلیات میں 28 ہزار، جبکہ وادی کمراٹ میں 16 ہزار 400 سیاح پہنچے۔71 غیر ملکی سیاحوں نے بھی خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا، حکومتی سہولیات اور سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال ہے اور سیاح کسی بھی مسئلے میں فوری مدد حاصل کر سکتے ہیں۔