پاکستان
سندھ حکومت اور انڈس گروپ کی پارٹنرشپ سے کورنگی کراسنگ پر نئے”انڈس ہسپتال”کی تعمیرمکمل۔وزیراعلی مرادعلی شاہ کاہسپتال کادورہ


سندھ حکومت اور انڈس گروپ کی پارٹنرشپ سے کورنگی کراسنگ پر نیا انڈس ہسپتال تعمیرکیاگیاہے۔فیز ون میں 90 بیڈ کی ایمرجنسی شروع کردی گئی ہے۔1380 بستر وں پر مشتمل انڈس اسپتال کا جلد افتتاح کیاجائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہسپتال کا دورہ کیااورانڈس ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر باری نے وزیراعلیٰ سندھ کو پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ کورنگی انڈس اسپتال ، جے پی ایم سی اور سول ہسپتال کے بعد شہر کا تیسرا بڑا ہسپتال ہوگا۔ کورنگی انڈس اسپتال مفت علاج مہیا کرے گا۔ان کاکہناتھاکہ بدین اسپتال کو بھی انڈس نیٹ ورک چلا رہا ہے جوکہ علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کررہا ہے۔