دنیا
ایران جو کرنے کا سوچ رہا ہے وہ نہیں کرے گا ۔ ٹرمپ

امریکا کے ساتھ مذاکرات سمجھداری اور قابل احترام نہیں ہوں گے۔خامنہ ای
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جو کرنے کا سوچ رہا ہے وہ نہیں کرے گا۔امریکی اخبارکو انٹرویودیتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ اگر ہم معاہدہ کر لیتے ہیں تو اسرائیل ایران پر بمباری نہیں کرے گا، یہ نہیں بتا سکتا کہ ہم ایران کو کیا کہنے جا رہے ہیں ۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات سمجھداری اور قابل احترام نہیں ہوں گے۔