پاکستان
پولیس نے سرحدی تھانہ وہوا کی جھنگی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کا بڑا حملہ پسپا کر دیا۔پولیس اب تک 19حملے ناکام بنا چکی ہے۔آئی جی پنجاب

پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے سرحدی تھانہ وہوا کی جھنگی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا بڑا حملہ پسپا کر دیاہے۔خوارج دہشتگردوں نے تھانہ وہوا کی جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر ایک بار پھر حملے کی کوشش کی۔20 سے 25 دہشتگردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف اطراف سے حملہ کیا۔دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز، جدید خودکار اسلحہ کا استعمال کیااورپنجاب پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے دہشتگرد پسپا ہو کر فرار ہو گئے۔دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی کمانڈ آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کی۔آئی جی پنجاب نے کہاہے کہ پنجاب پولیس قبل ازیں خوارجی دہشت گردوں کے 19 حملے ناکام بنا چکی ہے۔