وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس۔سماجی تحفظ کے اداروں کو مستقل اورپائیداربنیادوں پر چلانے کے لیے اہم فیصلے

اجلاس میں زمونگ کور اور پناہ گاہوں کے آپریشنل اخراجات کو ریگولر بجٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ نے سماجی تحفظ کے ان منصوبوں کو مستقل اور پائیدار بنیادوں پر چلانے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا۔اجلاس میں زمونگ کور اور پناہ گاہوں کے آپریشنل اخراجات کو ریگولر بجٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاکہ ان فلاحی سرگرمیوں کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔اجلاس میں زمونگ کور کے متعلق جواہم فیصلے کیے گئے ان کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں زمونگ کور کے مزید مراکز کے قیام کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔پشاور میں بچیوں کے لیے زمونگ کور کا علیحدہ مرکز قائم کیا جائے گا۔ملاکنڈ اور ہزارہ میں زمونگ کور کے نئے مراکز اگلے بجٹ میں شامل کیے جائیں گے۔ڈی آئی خان میں کرائے کی عمارت میں چلنے والے زمونگ کور مرکز کے لیے مستقل عمارت کا بندوبست کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔زمونگ کور مراکز کے لیے مستقل عملے کی بھرتی کا فیصلہ کیاگیا۔پناہ گاہوں کی بہتری کے لیے اہم اقدامات کیے گئے جن کے تحت صوبے میں قائم پناہ گاہوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے اور ان کی اپگریڈیشن کا فیصلہ کیاگیا۔پناہ گاہوں میں موجود خامیوں کو فوری دور کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔آئندہ بجٹ میں پناہ گاہوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ طرز پر اپگریڈ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔وزیر اعلیٰ کا عملے کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر برہمی کا اظہار، متعلقہ حکام کو فوری ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔