پاکستان
انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب آپریشن میں تین دہشت گرد جہنم واصل، بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد

سیکورٹی فورسز نے ایک تازہ انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب آپریشن میں تین دہشت گرد جہنم واصل کردئیے ہیں۔یہ خفیہ آپریشن خیبرپختونخواہ کے ضلع ٹانک میں کیاگیا۔بتایاگیاکہ خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر یہ آپریشن کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور تین خوارج ہلاک ہوگئے۔فورسزنے ان کے قبضے سے بھاری مقدارمیں گولہ و بارود بھی برآمدکرلیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے، علاقے میں مزیدکسی خوارج کے خاتمے کے لیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔