پاکستان
بنوں کینٹ اوردارالعلوم حقانیہ خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے۔استعمال ہونے والی گاڑیوں کی ٹریکنگ بھی کرلی گئی۔ذوالفقار حمید

آئی جی کے پی کے ذوالفقار حمید نے کہاہے کہ ان دونوں دھماکوں کی سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کرلی ہیں جب کہ خودکش حملہ آوروں کی اعضاء سے شناخت کرلی گئی ہے۔ان کاکہناتھاکہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اور بنوں دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں۔آئی جی کے پی نے بتایا کہ بنوں واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی ٹریکنگ بھی کرلی ہے، واقعہ میں غیر ملکی اسلحہ بھی استعمال کیا گیا ہے۔