دلچسپ و عجیب
پولیس ایک لاکھ انڈے چوری کرنے والے ملزموں کا سراغ نہ لگا سکی

اپنے پورے کریئر میں کبھی ایسی واردات نہیں دیکھی جس میں ہزاروں انڈے چوری ہوئے ہیں۔پولیس ترجمان
امریکہ کی ریاست پینسلوینیا میں چند روز قبل ٹریلر سے لگ بھگ ایک لاکھ انڈے چوری ہوئے اور پولیس ابھی تک چوروں کا سراغ نہیں لگا سکی۔پولیس کے مطابق ہفتے کی شب تقریباً نو بجے پینسلوینیا کے علاقے اینٹرم ٹاؤن شپ سے انڈوں کے معروف ڈسٹری بیوٹر’پیٹ اینڈ جیریز اورگینکس’ کے ڈسٹری بیوشن ٹریلر سے ایک لاکھ انڈے چوری ہوئے تھے۔چوری ہونے والے انڈوں کی مالیت لگ بھگ 40 ہزار ڈالرز بتائی جاتی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق انہوں نے اپنے پورے کریئر میں کبھی ایسی واردات نہیں دیکھی جس میں ہزاروں انڈے چوری ہوئے ہیں۔