پاکستان

ای-پاک ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم کےاجراء سے محکموں کی کارکردگی اور سروس ڈیلیوری بہتر ہوگی۔علی امین گنڈاپور

یہ سسٹم وفاقی پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور ورلڈ بینک کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخواہ

پبلک پروکیورمنٹ کے عمل کو شفاف اور محفوظ بنانے کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کا اہم اقدام، صوبے میں آٹومیٹڈ اینڈ انٹیگریٹڈ الیکٹرانک پلیٹ فارم ” ای- پاک ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم ” متعارف کروادیا گیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم کا اجراء کر دیا، یہ سسٹم وفاقی پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور ورلڈ بینک کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔بتایاگیاکہ ابتدائی طور پر ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم کو آٹھ صوبائی محکموں میں پائلٹ کیا گیا ہے- اگلے مرحلے میں اس سسٹم کو باقی ماندہ محکموں تک توسیع دی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے یکم جولائی 2025 سے تمام صوبائی محکموں میں پروکیورمنٹ نئے سسٹم کے تحت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔بتایاگاکہ ابتدائی آٹھ محکموں میں آبنوشی، آبپاشی ، مواصلات و تعمیرات ، بلدیات ، صحت ، سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ، کے پی آئی ٹی بورڈ، کے پی ازمک، شامل ہیں۔ ای- پاک ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم کے ذریعے پبلک پروکیورمنٹ شفاف اور محفوظ طریقے سے ہوگی۔پروکیورمنٹ کے عمل میں انسانی مداخلت اور غلطیوں کی گنجائش کم سے کم ہوگی۔نئے سسٹم کے تحت پبلک فنڈز کے استعمال میں شفافیت یقینی ہوگی۔اس جدید سسٹم کے اجراء سے محکموں کی کارکردگی اور سروس ڈیلیوری بہتر ہوگی- اس سسٹم سے تمام سرکاری محکموں میں پروکیورمنٹ کا یکساں نظام ہوگا- صوبائی حکومت کے پروکیورمنٹ کے تمام امور ایک ہی پلیٹ فارم پر ہوں گے۔اس موقع پر وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ای-پاک ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم کا اجراء وقت کی اشد ضرورت ہے۔اس سسٹم کے اجراء سے شفافیت کے ساتھ ساتھ وقت اور وسائل دونوں کی بچت ہوگی۔صوبائی حکومت شفافیت کو یقینی بنانے اور انسانی مداخلت کو کم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹائزیشن کر رہی ہے۔سرکاری امور کی ڈیجیٹائز یشن سے عوامی سہولت اور سروس ڈیلیوری بہتر ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button