پاکستان
بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سید مراد علی شاہ کو سندھ میں قیام امن کے حوالے سے بریفنگ

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی ہاؤس میں صوبے میں قیام امن کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر وزیر شرجیل میمن، وزراء ضیا لنجار، سردار محمد بخش مہر، جمیل سومرو اور آئی جی سندھ سمیت دیگر شریک ہوئے۔ بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سید مراد علی شاہ کو سندھ میں قیام امن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پرآئی جی سندھ ودیگرحکام نے اجلاس کو امن وامان کے حوالے سے کیے متعدد اقدامات سے آگاہ کیا۔