پاکستان

پی ٹی آئی حکومت نے سندھ کے شدیداعتراضات کے باوجود چوبارہ کینال،جلالپورکینال اورگریٹرتھل کینال جیسے متنازع منصوبے شروع کیے۔شرجیل میمن

سینئر صوبائی وزیرسندھ شرجیل انعام میمن کا عمرایوب کے بیان پرشدید ردعمل

سینئر صوبائی وزیرسندھ شرجیل انعام میمن نے عمرایوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ عمرایوب کوبلاول بھٹوپرالزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکناچاہیے۔پی ٹی آئی والے خودچوری کرتے ہیں اورکھوجی بھی خودہی بن جاتے ہیں۔پی ٹی آئی حکومت نے سندھ کے شدیداعتراضات کے باوجود چوبارہ برانچ کینال،جلالپورکینال اورگریٹرتھل کینال جیسے متنازعہ منصوبے شروع کیے۔سندھ حکومت نے مختلف فورمزپران منصوبوں پرتحفظات کااظہارکیا لیکن پی ٹی آئی حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی۔پی ٹی آئی کوسندھ کی عوام کے ساتھ ناانصافی کا حساب دینا ہوگا ۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button