پاکستان

ٹرین حملہ:پی ٹی آئی،انڈین میڈیا،باہربیٹھے یوٹیوبرزاوربی ایل اے نے مکروہ پروپیگنڈہ کیالیکن سیکورٹی فورسزنے اعلی مہارت کا مظاہرہ کرکے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملادیئے۔عطاءاللہ تارڑ

عمرایوب خان کے بڑوں نے اس ملک کی خدمت کی ہے،انہیں غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریزکرناچاہیے۔وزیراطلاعات

پاک فوج کے ماہرسنائپرزاورکمانڈوزنے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جعفرایکسپریس کو ہائی جیک کرنے والے 33دہشت گردوں کو ہلاک کیااورمسافروں کو بازیاب کروایا۔عطاءاللہ تارڑ

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ پاک فوج کے ماہرسنائپرزاورکمانڈوزنے بہترین مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جعفرایکسپریس کو ہائی جیک کرنے والے تمام 33دہشت گردوں کو ہلاک کیااورمسافروں کو بازیاب کروایا۔عطاءاللہ تارڑایک معروف نجی ٹی وی کے ٹاک شومیں میزبان کے سوالوں کے جوابات دے رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ٹرین میں کل 440مسافرسوارتھے،21مسافرآپریشن شروع ہونے سے پہلے دہشت گردوں نے شہیدکردئیے تھے۔بھارتی میڈیا نے بلوچ لبریشن آرمی کے ان دہشت گردوں کوبہت کوریج دی اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ انڈین میڈیا پہلے سے اس کے لیے تیار تھااوراب میرے خیال سے انڈین میڈیا بھی شرمندہ ہورہاہوگا۔عطاءاللہ تارڑنے کہاکہ ڈرونز فوٹیج اورتھرمل کیمروں کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پاک فوج نے مغوی کوگھیرے میں کے لے کر بیٹھے ہوئے خودکش بمباروں کونشانہ بنایااورپھرمغوی وہاں سے کس طرح تیزی سے بھاگے۔ان کاکہناتھاکہ یہ ایک نہایت مشکل اور پیچیدہ آپریشن تھا،اگریہ ناکام ہوتا تو بہت زیادہ جانی نقصان ہوتا۔ان کاکہناتھاکہ انڈین میڈیا،بی ایل اے کے باہر بیٹھے دہشت گرداورپی ٹی آئی کے یوٹیوبرزنے اس بہت پروپیگنڈہ کیا۔عطااللہ تارڑنے عمرایوب کے متعلق کہاکہ عمرایوب صاحب کواس واقعہ کے متعلق انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے اوران پرتنقیدکرتے ہوئے کچھ خیال کرنا چاہیے کہ اس وقت ٹرمپ نے ہماری ایجنسیوں کی تعریف کی ہے،پوری دنیا ہمارے اداروں کی معترف ہے،خودعمرایوب کے بڑوں نے اس ملک کی بہت خدمت کی ہے تو انہیں ایسے غیرذمہ دارانہ بیان سے گریزکرناچاہیے۔ان کاکہناتھاکہ ٹرین پر حملہ کرنے اور مسافروں کو یرغمال بنانے والے تمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ہے جبکہ کارروائی کے دوران ایف سی کے چار جوان شہید ہوئے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button