انٹرٹینمنٹ

پاکستانی اداکارہ اشناشاہ نے کاسمیٹک سرجری کا بدترین تجربہ شیئر کرتے ہوئے آئندہ کبھی نہ کروانے کا عہد کرلیا

ایک شوکے دوران پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے بتایا کہ ’جو لوگ فلرز کے ذریعے اپنی شکلیں بدل دیتے ہیں مجھے اس سے مسئلہ ہے، میں خود بھی ماضی میں کاسمیٹک سرجری کے بدترین تجربے سے گزرچکی ہوں، اگرچہ میں نے کبھی اس تجربے کا ذکر میڈیا پر نہیں کیا‘ ۔اشنا شاہ نے بتایا کہ ’چونکہ مجھے نیند نہیں آتی اور میں دن بھر میں صرف ایک سے دو گھنٹے سوتی ہوں جس کی وجہ سے میری آنکھوں کے نیچے سیاہ داغ بن گئے ہیں،لہٰذا میں نے فلرز کروالیے،ان فلرز کا رزلٹ دوتین مہینے تک بہت اچھا رہا پھر ختم ہوگیا۔پاکستانی اداکارہ اشناشاہ نے کاسمیٹک سرجری کا بدترین تجربہ مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے آئندہ زندگی میں کبھی فلرز نہ کروانے کا عہد کیا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button