انٹرٹینمنٹ

ممتاز دفاعی تجزیہ نگار بریگیڈیر ( ر) محمد یوسف کا نیا شعری مجموعہ ” آخر شب کے مسافر”قلم فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شائع ہوگیا

اس سے قبل بریگیڈئیریوسف کے دو شعری مجموعے ” آہٹ ” اور ” سرِشہرغمگساراں “شائع ہوکر ادبی دنیا میں پذیرائی حاصل کر چکے ہیں

لاہور (رپورٹ:کرنٹ نیوزنیٹ ورک) معروف شاعر، مصنف، ادیب ممتاز دفاعی تجزیہ نگار بریگیڈئیر (ر) محمد یوسف کا تیسرا شعری مجموعہ ” آخر شب کے مسافر ” شائع ہو گیاہے۔یہ مجموعہ معروف اشاعتی ادارے قلم فاؤنڈیشن، یثرب کالونی بینک سٹاپ والٹن روڈ لاہورکینٹ نے شائع کیاہے۔ یہ شعری مجموعہ چیئرمین قلم فاونڈیشن علامہ عبد الستار عاصم کی زیر نگرانی” شائع ہوا ہے اور مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ اس سے پہلے بریگیڈئیریوسف کے دو شعری مجموعے ” آہٹ ” اور ” سرِشہرغمگساراں “شائع ہوکر ادبی دنیا میں پذیرائی حاصل کر چکے ہیں۔ محمد یوسف پاکستان کی فوج میں رہے اور بریگیڈیئر کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے۔ لکھنے کا شوق یقیناً فوج کی ملازمت کے دوران بھی رہا ہو گا۔ لیکن سرکاری ملازمت کی اپنی مصروفیت اور مجبوریاں ہوتی ہیں ۔ کچھ پابندیاں بھی آڑے آتی ہیں لیکن سرکاری بندشوں سے آزادی کے بعد بہت سے ایسے ادیب اور شاعر اردو ادب میں معروف ہیں، جنہوں نے عسکری شعبے کی عزت میں اضافہ کیا ۔ انہی میں بریگیڈیر (ر)محمد یوسف کا نام بھی شامل ہے ۔ بریگیڈیر (ر)محمد یوسف کے شعری مجموعہ جات کے علاوہ نثر کی بہت خوبصورت کتاب “سالٹ رینج کے سائے ” کے نام سے شائع ہو کر ادبی حلقوں میں داد و تحسین سمیٹ چکی ہے ۔ معروف شاعر سرفراز سید لکھتے ہیں کہ۔ بریگیڈئر (ر) یوسف درویش صف انسان ہیں اور نمود و نمائش سے گریز کرتے ہیں ۔ بہت اچھا شاعر ہونے کے باوجودکبھی کسی مشاعرے میں شرکت نہیں کی ۔ وہ بہت شگفتہ مزاج ، مزاح نویس بھی ہیں ان کا نثری مجموعہ ” سالٹ رینج کے سائے ” اس کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ جہاں تک بریگیڈیر(ر) یوسف کی شاعری کا تعلق ہے اس میں ہجر و وصال کے دکھ اور لذتوں کا ذکر بھی ہے ۔ اور وعدہ شکنی اور بے رخی کا گلہ بھی۔ مفلسی اور تنگدستی کا شکار اس معاشرے کی عکاسی اور ظلم و نا انصافی کے نوحے بھی ہیں ۔ بریگیڈیر(ر) یوسف بنیادی طور پر غزل کے شاعر ہیں۔ لیکن اس تیسرے شعری مجموعے میں غزلوں کے ساتھ ساتھ خاصی تعداد میں نظمیں بھی ہیں۔ یہ مجموعہ پاکستان کے ایک بڑے اور معروف اشاعتی ادارے قلم فاؤنڈیشن نے خاص توجہ اور اہتمام کے ساتھ شائع کیا ہے ۔ کاغذ عمدہ اور کتابت و طباعت بہت معیاری اور دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق ہے ۔ کتاب خوبصورت ٹائٹل کے ساتھ مضبوط جلد میں محفوظ ہے ۔ شاعری کا عمدہ ذوق رکھنے والوں کیلئےعید کا تحفہ ہے ۔ محمد یوسف نے کتاب کا انتساب زندگی کے رائیگاں لمحوں کے نام کیا ہے۔یہ خوبصورت کتاب اس نمبرپررابطہ کرکے حاصل کی جاسکتی ہے۔قلم فاؤنڈیشن لاہور۔رابطہ نمبر۔
0515101 0300

متعلقہ خبریں۔

Back to top button