پاکستان
مولانا فضل الرحمن پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں جائیں گے۔پرویز خٹک صاحب کوکچھ اہم ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی۔عطاءاللہ تارڑ

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے پاس سٹریٹ پاورختم ہوچکی ہے اوروہ اپنی موت آپ مر چکی ہے۔ان کی ہمیں کوئی فکرنہیں ہے۔ان کاکہناتھاکہ مولانا فضل الرحمن حکومت کے فطری اتحادی ہیں۔وہ پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں جائیں گے۔مولانا فضل الرحمن ہمیشہ پاکستان کے مفاد میں فیصلہ کرتے ہیں۔مولاناکبھی ایسا فیصلہ نہیں کریں گے جس سے پاکستان کو نقصان ہو۔مجھے نہیں لگتا کہ مولانا پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھیں گے۔ان کاکہناتھاکہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہمارا اتحادہے۔ہماراپی پی کے ساتھ محبت واحترام کارشتہ ہے۔پرویز خٹک کے متعلق ان کاکہناتھاکہ داخلہ کامحکمہ بہت بڑا ہے۔اس میں کچھ اہم ذمہ داریاں پرویز خٹک صاحب کو تفویض کی جائیں گی۔عطاء اللہ تارڑ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگوکررہے تھے۔