پاکستان
پنجاب بھرمیں انٹیلیجنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنزجاری،سیکورٹی ہائی الرٹ

پنجاب بھرمیں انٹیلیجنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنزکی مشقیں جاری ہیں اورسیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی کے لیے مشقیں بھی جاری ہیں، مشقوں میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ایلیٹ فورس اور ریسکیو 1122 ٹیمیں شریک ہیں۔
بتایاگیاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 436 سرچ اینڈ سویپ آپریشن اور 8 مشقیں کی گئیں۔آپریشنز میں سنگین جرائم میں ملوث 38 اشتہاری مجرم اور 123 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جن سے 2 کلاشنکوف، 12 بندوقیں، 20 ہینڈ گنز اور سیکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں، ملزمان سے43 کلو گرام چرس، 2 کلو ہیروئن اور 560 گرام آئس بھی برآمد ہوئی۔