ٹیکنالوجی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ،جدہ سے ریاض کا سفر صرف 46 منٹ میں طے ہو گا لیکن کیسے؟

سعودی عرب ہائپر لوپ ون ٹیکنالوجی حاصل  کرنے والا  دنیا کا  پہلا ملک بننے جا رہا ہے۔

سعودی عرب کے شہر جدہ سے ریاض کے درمیان مسافت ساڑھے  9 سو کلومیٹر بنتی ہے اور یہ سفر ساڑھے 9 گھنٹے میں طے ہوتا ہے  تاہم 2030 میں ریاض سے جدہ کا سفر صرف   46 منٹ میں طے  کر لیا جائے گا۔

سعودی عرب  ویژن 2030 کے تحت  جدید ترین شہر بنانے کے ساتھ بڑے بڑے پراجیکٹ اور  برق رفتار ٹرین کے منصوبے پر کام کر  رہا ہے،سعودی عرب میں پہلی بار ہائپر لوپ  ون  ٹیکنالوجی کی حامل   تیز  ترین ٹرین 2030  متعارف کرائی   جائے گا۔

امریکی کمپنی کے مطابق 2030 میں سعودی عرب ہائپر لوپ ٹیکنالوجی کی کیپسول نما ٹرین کے ذریعے جدید ترین سفری سہولیات  فراہم کرے گا،یہ منصوبہ 2030 تک مکمل ہو گا،مسافر 1 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  ٹرین  کے سفر سے محظوظ ہوں گے۔

واضح رہے کہ دوسرے مرحلے میں سعودی عرب سے دبئی تک  ہائپر لوپ ٹرین  چلائی جائے گی جس کی وجہ سے ریاض اور دبئی کے درمیان  فاصلہ سمٹ کر  51  منٹ  رہ جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں۔

Back to top button